کوئی مذہب عبادت گاہوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا ،وفاقی وزیر خزانہ کی پشاور دھماکے کی مذمت
جمعہ 17 جنوری 2014 14:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پشاور میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مذہب عبادت گاہوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا ،آئین اور قانون کو تسلیم نہ کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے ،پرویز مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں عدالتیں کریں گی۔
ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہاکہ ئی مذہب عبادت گاہوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا، دہشت گردی میں بیرونی عناصر ملوث ہیں، سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام جماعتوں کی طرح وزیراعظم اور ہماری پارٹی بھی مذاکرات کے حق میں ہیں تاہم یہی حالات رہے تو دیگر آپشن کی طرف بھی جانا ہوگا، پاکستان کو انتہائی سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، ملک گھمبیر مسائل میں الجھا ہوا ہے، صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات کے فیصلے کا کوئی ٹائم فریم مقرر ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.