وزیر اعظم نے آزادی چوک منصوبے میں آنے والے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے کچھ حصوں کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی ،منصوبے کے باعث مینارپاکستان یا بادشاہی مسجد کی خوبصورتی ہرگز متاثر نہ ہو‘ وزیر اعظم کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت
جمعہ 17 جنوری 2014 21:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آزادی چوک انٹر چینج و نیوسرکلر روڈ تعمیراتی منصوبے میں آنے والے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے کچھ حصوں کو منتقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے کے باعث مینا رپاکستان یا بادشاہی مسجد کی خوبصورتی ہرگز متاثر نہ ہو ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ جاتی امراء میں اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین خواجہ حسان ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو آزادی چوک انٹر چینج و نیو سرکلر روڈ تعمیراتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعظم نے منصوبے کے حوالے سے مختلف نکات پر تفصیلی آگاہی حاصل کی ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہسپتال کی نئی عمارت اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونی چاہیے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ۔ مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے قبل اس چیز کو مد نظر رکھا جائے کہ اس سے دونوں کی خوبصورتی ہرگز متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.