طالبان سے مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے توناکام کیسے ہوگئے، عمران خان
جمعہ 17 جنوری 2014 21:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے توناکام کیسے ہوگئے، اگر وزیر اعظم نواز شریف طالبان سے مذاکرات نہیں کر سکتے تو اپنی ناکامی تسلیم کر کے حکومت تحریک انصاف کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایک اور آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چار ماہ گزر چکے لیکن حکومت طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اے پی سی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہے۔ عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے نوازشریف سے پہلے بھی پوچھا تھا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ ہوگیا تو کیا کریں گے۔
(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا تھا اقوام متحدہ میں جائیں گے، امریکا نے مذاکراتی عمل پر ڈرون حملہ کیا ، وزیر اعظم بتائیں انہوں نے امریکا سے کیا احتجاج کیا؟عمران خان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ طالبان سے مذاکرات کو ناکام قرار دے رہے ہیں ، ابھی مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے تو ناکام کیسے ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو ووٹوں کی تصدیق کے معاملے پر استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا،چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں، حکومت نے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق نہ کرائی تو تحریک انصاف سڑکوں پر آ کر احتجاج کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.