کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ندی سے تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں
پیر 20 جنوری 2014 13:40
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ندی سے تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا آرام باغ کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ پر فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او آرام باغ کو معطل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق علی الصبح شہر قائد کے علاقے ملیر ندی سے تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں گولیاں مار کر قتل کرکے لاشیں ملیر ندی میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے کہا کہ فی الحال مقتولین کی شناخت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا دوسری جانب نیو کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے دوسری جانب کورنگی انڈیسٹریل ایریا میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی وارداتوں میں ملوث دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.