راولپنڈی ، آر اے بازار میں سکیورٹی فورسز کی چیک پو سٹ پر خود کش حملہ ،چھ اہلکاروں سمیت 13افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی ،پاک فوج پر دہشتگردوں کا حملہ ملک اور قوم کے خلاف گھناوٴنی سازش ہے ،برداشت نہیں کئے جائینگے ، صدر ،وزیر اعظم کی مذمت
پیر 20 جنوری 2014 15:11
اسلام آباد /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی آر اے بازار میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں چھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، کئی عمارتوں اور موٹرسائیکلز کو نقصان پہنچا ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، سرچ آپریشن کے دور ان مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پر دہشت گردوں کا حملہ ملک اور قوم کے خلاف گھناوٴنی سازش ہے ،برداشت نہیں کئے جائینگے ۔
پیر کی صبح حساس علاقے آر اے بازار میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی شناخت صوبیدار طاہر، صوبیدار عابد ،حوالدار اصغر، حوالدار اکرم، لانس نائیک انور اور لانس نائیک عمران کے نام سے ہوئی ہے نویں جماعت کا طالب علم مبشر مشتاق ،محمد صدیق،60 سالہ عابد حسین بھی جاں بحق ہونیوالوں میں شامل ہیں ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور سائیکل پر سوار تھا عمر 18سے 20سال کے درمیان تھی زور دار دھماکے کی آواز دو کلو میٹر دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.