پاکستان اور مراکش کا ترجیحی تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق
پیر 20 جنوری 2014 15:40
رباط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) پاکستان اور مراکش نے ترجیحی تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک مراکش مشترکہ تجارتی کونسل کو بھی فعال بنایا جائے گا یہ اتفاق رائے مراکش کے قدیم شہر میں او آئی سی کی القدس کمیٹی کے20 ویں سیشن کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور مراکش کے وزیر خارجہ صلاح الدین مزور کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
دونوں ممالک نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اپریل میں پاکستان میں منعقد کرنے پر فیصلہ بھی کیا جس میں مراکش کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاک مراکش مشترکہ تجارتی کونسل کو بھی فعال بنایا جائے گا۔دونوں ممالک نے تجارتی ویزوں میں سہولت دینے اور تجارتی وفود کے اضافی تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔(جاری ہے)
مراکش کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مراکش مکمل طور پر ایک اوپن مارکیٹ ہے اور ان کا ملک پاکستان کے ساتھ بالخصوص تجارت میں اضافہ کا خیر مقدم کرے گا۔
ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی شعبہ میں موجود خیر سگالی کی عکاسی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ذریعے ہونی چاہیئے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کے عوام مراکش کے شاہ محمد ششم کے دورہ پاکستان پر ان کا پرتپاک استقبال کریں گے جن کی قیادت کے تحت مراکش نے نمایاں ترقی حاصل کی۔مراکش کے وزیر خارجہ نے القدس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی فعال شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی کاز کیلئے بھر پور کردار ادا کیا اور امت مسلمہ کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.