میٹروبس پراجیکٹ کا دائرہ کار شہر کے دیگر حصوں تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے‘ شہبازشریف،سٹیٹ آف دی آرٹ میٹروبس پراجیکٹ عوام کو جدید سفری سہولتیں فراہم کررہا ہے ،روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافر میٹروبسوں پر سفر کرتے ہیں،توسیعی منصوبے پر بھی انتہائی شفاف طریقے سے برق رفتاری کیساتھ عملدرآمد کیا جائیگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب
پیر 20 جنوری 2014 21:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میٹروبس پراجیکٹ انتہائی کامیابی سے عوام کو جدید سفری سہولتیں فراہم کررہا ہے ۔پنجاب حکومت نے میٹروبس پراجیکٹ کا دائرہ کار شہر کے دیگر حصوں تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔وہ سوموار کے روز یہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں چےئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان،پنجاب میٹروبس اتھارٹی کے سربراہ سبطین فضل حلیم،ایم ڈی نیسپاک ،ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دور ان وزیراعلیٰ کو لاہور میں میٹروبس پراجیکٹ کے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو معیار ی با کفایت اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔(جاری ہے)
لاہور میں میٹروبس پراجیکٹ کے باعث سفر کا نیاکلچر متعارف ہوا ہے اورلوگوں کو باکفایت، تیز رفتار اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئی ہے ۔
میٹروبسوں کے ذریعے روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافر سفر کررہے ہیں۔میٹروبس پراجیکٹ نے ٹرانسپورٹ کے نظام کو نئی شناخت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو بہترین اور معیاری سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے میٹروبس پراجیکٹ کا دائرہ کار شہر کے دیگر حصوں تک بڑھائے گی اور اس منصوبے پر بھی انتہائی شفاف طریقے سے برق رفتاری کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران میٹروبس پراجیکٹ کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.