بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن کے قیام کو ہر قیمت پریقینی بنایا جائیگا ، وزیر اعظم ،مربوط کوششوں اور متحد ہو کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ، ارباب عبد الظاہر کاسی کی بازیابی میں ذاتی دلچسپی لونگا ، نواز شریف ،دہشتگردی کے بارے میں حکومتی پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ،دہشتگردوں کیخلاف اکھٹے ہیں ،یکجہتی کے ذریعے سخت پیغام دینا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر عبد المالک ۔ تفصیلی خبر
منگل 21 جنوری 2014 13:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن کے قیام کو ہر قیمت پریقینی بنایا جائیگا ، مربوط کوششوں اور متحد ہو کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ، ارباب عبد الظاہر کاسی کی بازیابی میں ذاتی دلچسپی لونگا ۔وہ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی سربراہی میں تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پارلیمانی وفد سے گفتگو کر رہے تھے وفد میں سینیٹر مشاہد حسین، سینیٹر داؤد خان، سینیٹر حاجی عدیل، سینیٹر عبدالرؤف لالہ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع اور بلوچستان اسمبلی کے دیگر ارکان اورصوبائی رہنما شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اغواء برائے تاوان کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی میں ذاتی دلچسپی لیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ انہیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مرحوم گورنر سلمان تاثیر کے بیٹوں کے بارے میں بھی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کو ان کی جلد بازیابی کیلئے مربوط کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کریں گے۔
وفد نے دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم کے موقف کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم کو دہشت گردی کے بارے میں حکومتی پالیسی پر اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم اس مسئلہ پر حکومت کی پالیسی کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں کے خلاف اکھٹے ہیں اور اپنی یکجہتی کے ذریعے انہیں سخت پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہاکہ ہمارے لئے امن وسلامتی مقدم ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اے این پی کے رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلئے وزیراعظم سے معاونت طلب کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے سے اغواء برائے تاوان کی لعنت ختم ہو اور ہمیں اس ضمن میں وفاقی حکومت کی معاونت درکار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.