ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،احسن اقبال ، حکومت وژن 2025پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ، ملک اقتصادی ترقی کریگا ،برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو
منگل 21 جنوری 2014 22:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر ترقی ،منصوبہ بندی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، حکومت وژن 2025ء پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے جس کے نتیجہ میں ملک اقتصادی ترقی کریگاوفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال سے منگل کو برطانوی ہائی کمشنر فلپ تھائی بینڈ اور ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر رچرڈ ماؤنٹ گمر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وفد کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے وفد کو حکومتی ترجیحات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر وژن 2025ء سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت وژن 2025ء پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے جس کے نتیجہ میں ملک اقتصادی ترقی کرے گا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر اور ڈی ایف آئی ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو وژن 2025ء کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ وہ گورننس، ریفارمز اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں خصوصی طور پر تعاون کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.