سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ اور دیگر اداروں کو سیلولر کمپنیوں کی فرنچائز کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا
بدھ 22 جنوری 2014 15:20
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ اور دیگر اداروں کو سیلولر کمپنیوں کی فرنچائز کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا ۔درخواست گزار شفقت حسین نیازی اور دیگر فرنچائز ریٹیلرز کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس غلام سرورکورائی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار شفقت حسین نیازی اور دیگر نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے احکامات میں پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ ٹاسک فورس تیار کرکے غیر قانونی سمز ختم کرنے کا حکم دیا تھا ۔
اب تک کوئی ٹاسک فورس نہیں بنائی گئی ہے اور نہ ہی غیر قانونی سموں کی بندش کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے من مانے اقدامات کرنے اور فرنچائز ریٹیلروں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے ۔سموں کو ریٹیلر نہیں بلکہ پی ٹی اے ایکٹو کرتا ہے ۔غیر قانونی استعمال کی ذمہ داری بھی پی ٹی اے پر عائد ہوتی ہے ۔عدالت نے سیلولر کمپنیوں کے ریٹیلرز کے خلاف اقدامات کو روکتے ہوئے درخواست پر کمشنر کراچی ،محکمہ داخلہ ،سی آئی ڈی پولیس اور دیگر سے 20فروری تک جواب طلب کرلیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.