مولانا سمیع الحق نے تحریک طالبان سے مذاکرات کے عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا،باربار رابطوں کے باوجود حکومت مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے،سربراہ جے یو آئی (س)
بدھ 22 جنوری 2014 21:40
لاہور/اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے عمل سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ باربار رابطوں کے باوجود حکومت مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ میڈیا سیل کی طرف جاری بیان میں مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف سے 31دسمبر کو ہونیوالی ملاقات کے بعد اللہ کی رضا اور ملک کی سلامتی اورانسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر دوسرے ہی دن یکم جنوری سے اپنے مشن پر کام شروع کیا اورایک دن بعد دو جنوری کو مجھے حوصلہ افزاء اور مثبت جواب ملا کہ ہم مستحکم ‘بامعنی ‘پائیدار مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
میں نے اسی رات کو وزیراعظم کو پیغام دیا اور انتظار کرنے لگاکہ کسی میکنزم یا حکمت عملی سے مجھے آگاہ کردیا جائے گا اور مجھے یقین تھا کہ حساس ترین مسئلہ پر وزیراعظم اسی رات نہیں تو دوسرے دن علی الصبح مجھے آئندہ عزائم سے آگاہ کردیں گے مگر افسوس کہ خاموشی طاری رہی بالآخر میں نے 15جنوری کو ایک مفصل مکتوب کے ذریعہ وزیراعظم کی توجہ مبذول کرانی چاہی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.