امریکہ فوج نے یونیفارم کے حوالے سے سخت قوانین کو نرم کردیئے پگڑی، یہودی ٹوپی، داڑھی اور ٹیٹو رکھنے کی اجازت دیدی ،مسلمان، سکھ، یہودی اور مافوق الفطرت قوتوں یا جادو پر یقین رکھنے والے فوجی، عسکری یونیفارم سے چھوٹ کی درخواست کر سکتے ذرائع ،فوجیوں کی طرف سے یونیفارم میں نرمی کی درخواستوں کی انفرادی بنیادوں پر جانچ ہوگی لیفٹیننٹ کمانڈر نیٹ کریسٹینسن کی گفتگو
جمعرات 23 جنوری 2014 18:58
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) امریکہ میں فوج نے یونیفارم کے حوالے سے سخت قوانین کو نرم کرتے ہوئے پگڑی، یہودی ٹوپی، داڑھی اور ٹیٹو رکھنے کی اجازت دی ہے۔نئی پالیسی کے تحت اب مسلمان، سکھ، یہودی اور مافوق الفطرت قوتوں یا جادو پر یقین رکھنے والے فوجی، عسکری یونیفارم سے چھوٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔درخواست کی جانچ پڑتال انفرادی بنیادوں پر کی جائے گی اور اگر کسی خاص کیس میں فوجی کی مانگی گئی رعایت عسکری ڈیوٹی میں خلل ڈالتی ہو تو رعایت دینے سے انکار بھی کیا جا سکتا ہے۔
ماضی میں کم از کم تین سکھوں کو یونیفارم میں نرمی دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ کمانڈر نیٹ کریسٹینسن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا فوجیوں کی طرف سے یونیفارم میں نرمی کی درخواستوں کی انفرادی بنیادوں پر جانچ ہوگی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان کی مانگی گئی رعایت سے کہیں فوجی مشن اور ادارے کا ماحول متاثر تو نہیں ہو گا۔(جاری ہے)
مثال کے طور پر اگر محفوظ انداز میں اسلحہ یا فوجی آلات جیسے ہیلمٹ یا حفاظتی ماسک کے استعمال میں رکاوٹ پیدا ہو تو داڑھی رکھنے یا خاص قسم کا لباس پہننے کی درخواست کو رد کیا جا سکتا ہے۔
لاگو ہونے والی پالیسی امریکی فوج کی طرف سے تسلیم شدہ تمام مذاہب کیلئے ہے اور اس کا اطلاق فوج کی تمام شاخوں پر ہو گا۔این بی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق فوج میں 3700 مسلمان اور 1500 مافوق الفطرت قوتوں یا جادو پر یقین رکھنے والے افراد ہیں تاہم یہ اندازہ نہیں کہ کتنے لوگ یونیفارم میں نرمی کے لیے درخواست کریں گے۔لیفٹیننٹ کمانڈر نیٹ کریسٹینسن نے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں کہ ہمیں کتنی درخواستیں موصول ہوں گی۔ لیکن دو درخواستیں ایک جیسی نہیں ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.