پاک فوج کیخلاف بات کی توٹانگیں چیردونگا،مشرف کے وکیل اختر شاہ کی دھمکی ،رانا اعجاز دھمکیاں دے رہے ہیں ، اپنے پاس بلائیں ورنہ سیکیورٹی بلائیں گے ، اکرم شیخ کا شریف الدین پیر زادہ سے مطالبہ ، جو کرنا ہے کریں ، سابق صدر کے وکیل شریف الدین پیر زادہ کا جواب
جمعہ 24 جنوری 2014 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) غداری کیس میں سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائزڈ پرویز مشرف کے وکیل میجر ریٹائرڈ اختر شاہ نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو دھمکی دی کہ فوج کے خلاف کچھ کہا تو ٹانگیں چیردیں گے۔ جمعہ کومشرف کے وکلا اور پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ عدالتی وقفے کے دوران شروع ہوا،اکرم شیخ نے مشرف کے وکلا کی ٹیم کے سربراہ شریف الدین پیرزادہ سے کہا کہ رانا اعجاز انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں ، وہ رانا اعجاز کو اپنے پاس بلائیں، ورنہ سیکیورٹی بلائیں گے۔
شریف الدین پیرزادہ نے کہا کہ جو کرنا ہے کریں، پھر انہوں نے رانا اعجاز کو اکرم شیخ سے دور ہٹا دیا۔مشرف کے وکیل میجررٹائرڈ اختر شاہ نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے ، پاکستان ، عدلیہ یا فوج کو کچھ کہا تو چھر پھاڑ کر رکھ دوں گا۔(جاری ہے)
اکرم شیخ نے کہا کہ مشرف کی طرح آپ بھی ملک کو ٹیک اوور کرلیں۔وقفہ کے بعد دوبارہ عدالت لگی تو اکرم شیخ نے شکایت کی ،وقفے کے دوران مجھ پر پرویز مشرف کے وکلاء رانا اعجاز اور اختر شاہ نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
میجر ریٹائرڈ اختر شاہ نے پھر دھمکی دی پراسیکیوشن نے پاک فوج کے خلاف بات کی تو ٹانگیں چیر دوں گا۔اکرم شیخ بولے ،عدالت نوٹ کرے، کوئی باہر کا آدمی وکیل کے لباس میں بیٹھا مجھے دھمکیاں دے رہا ہے ۔احمد رضا قصوری بھی بیچ میں کود گئے ، فوج کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے وکلا کو تنبیہ کی کہ وکلا کیوں خود عدالتی نظام کا مذاق بنارہے ہیں ،یہ وکلا کا ذاتی معاملہ نہیں، صرف ان کا کیس ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.