عسکری ادارہ برائے امراض قلب کی جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پہلی رپورٹ سے مختلف نہیں ، اکرام چوہدری ،پرویز مشرف چہل قدمی اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں ، حالت زیادہ خراب نہیں ، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 24 جنوری 2014 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف غداری کیس میں سرکاری وکیل اکرام چودھری نے کہا ہے کہ عسکری ادارہ برائے امراض قلب کی جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پہلی رپورٹ سے مختلف نہیں،اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ پرویز مشرف چہل قدمی اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور ان کی حالت زیادہ خراب نہیں۔
(جاری ہے)
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرام چودھری کا کہنا تھا کہ عسکری ادارہ برائے امراض قلب راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائی گئی پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ کا جواب جلد جمع کرایا جائے گا۔
رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت ایسی نہیں ہے کہ وہ چل پھر نہ سکیں یا عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں نہیں ۔وہ چہل قدمی اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی کرتے ہیں جبکہ پرویز مشرف کی خواہشات کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے کہ وہ علاج کے لئے باہر جانا چاہتے ہیں۔اکرام چودھری نے کہا کہ پرویز مشرف کی رپورٹ پبلک ڈاکومنٹ ہے جس کے عام ہونے سے پرویز مشرف کا کوئی حق متاثر نہیں ہوتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.