سپریم کورٹ آف پاکستان کی اوگرا عملدرآمد کیس میں نیب کو تحریری موقف جمع کرانے کی ہدایت،چھبیس ماہ گزر گئے تاہم عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا ، جسٹس جوادایس خواجہ کا برہمی کااظہار ، نیب ہیڈکوارٹر میں بیٹھا شخص کیسے غائب ہوگیا تھا ،جسے ڈھونڈنے کیلئے کبھی ڈھاکہ اور کبھی کھٹمنڈو جاتے رہے ، ریمارکس
جمعہ 24 جنوری 2014 19:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اوگرا عملدرآمد کیس میں نیب کو تحریری موقف جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھبیس ماہ گزر گئے تاہم عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا۔۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کی تقرری اور کرپشن کی تحقیقات کیلئے احتساب عدالت میں دو الگ الگ ریفرنس دائر کردیئے گئے ہیں۔
جس پر عدالت نے دائر کردہ ریفرنسز کی کاپیاں طلب کرلیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ یہ بہت بڑا معاملہ ہے۔ ہمیں اپنی حدود کا پتا ہونا چاہئے انہوں نے کہاکہ اس بات کا تعین کرنا ضروری ہے کہ عدالت نیب کی تحقیقات میں مداخلت کر سکتی ہے یا نہیں،سپریم کورٹ کوئی بادشاہ نہیں جو چاہے کرے۔(جاری ہے)
جسٹس جواد نے کہا کہ نیب کہتی ہے جلدبازی سے غلطی ہوسکتی ہے تاہم چھبیس ماہ گزرنے کے باوجود بھی وقت چاہئے۔
نیب ہیڈکوارٹر میں بیٹھا شخص کیسے غائب ہوگیا تھا۔ جسے ڈھونڈنے کیلئے کبھی ڈھاکہ اور کبھی کھٹمنڈو جاتے رہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت مقدمہ جاری رکھ کر دوبارہ شنوائی کا اختیار رکھتی ہے۔اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ ہم آئین اور قانون کے پابند ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر نیب کو اپنی معروضات تحریری شکل میں جمع کرانے کی ہدایت کی،کیس کی سماعت اٹھائیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.