رواں مالی سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) گندم کی امدادی قیمت برقرار رکھنے کے باوجود رواں مالی سال پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، ذرائع کے مطابق مالی سال 2013-14میں گندم کی پیداوار کا ہدف ڈھائی کروڑ ٹن ہے، تاہم موسم کی صورتحال، کھاد کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث کسان عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :