ملک بھر میں سونے کی قیمت میں800 روپے کمی ریکارڈ

منگل 29 ستمبر 2026 18:07

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں800 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد 375,631 روپے سے کم ہو کر 374,945 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 344,340 روپے سے کم ہو کر 343,712 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 6,558 اور دس گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 5,622 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,156 ڈالر سے کم ہو کر 4,148 ڈالر ہو گئی۔