پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی

منگل 29 ستمبر 2026 18:16

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،   100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 825.22 پوائنٹس کی کمی کے بعد 169,600.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 174 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 305 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 568.04 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 20.81 ارب روپے رہی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 260.85 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50456.88 پوائنٹس اوراسلامی مالیات پر مبنی کے ایم آئی 30 انڈیکس 1,202.28 پوائنٹس کی کمی کے بعد 242899.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.80 ارب روپے کے سودے ہوئے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران سینرجیکو پی کے لمیٹڈ 56.53 ملین حصص، تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 55.29 ملین حصص جبکہ کے الیکٹرک کے 34.67 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ پاور، سیمنٹ، عاصم ٹیکسٹائل ملز اور بکسلے پینٹس لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیوں میں شامل رہیں۔