گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں ، کسان ویلفیئر کونسل
ہفتہ 25 جنوری 2014 16:11
گوجرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) کسان ویلفیئر کونسل کے چیئر مین اور ماہر زراعت چو ہدری عبداللطیف سہو نے کہاہے کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں۔
(جاری ہے)
گوجرہ میں کاشتکاروں کی بھلائی اور زرعی ترقی کے مضمرات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ جب گندم کاپودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیو ں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کوایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں نیز زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یو ریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہو کرپورے کھیت میں چلی جائے گی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ اس کھادکو دینے کا فائدہ یہ ہو گا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہو گا اس طرح گندم کی پیداوار زیادہ ہو گی تو کسان خو شحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک میں بھی نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کوبھی احسن انداز میں پورا کیاجاسکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں4,300 روپے اضافہ،فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا
-
پاکستان سٹاک یکسچینج میں تیزی
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی، زر وسیع (ایم ٹو) اور بین کھاتوں میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ایس ای سی پی کی چھوٹے کاروباروں اور رہائشی قرضوں کی حد بڑھانے کی تجویز
-
برائلر گوشت کے سرکاری نرخ برقرار، من مانے دام وصول
-
عمراحسن خان او آئی سی سی آئی کے صدرمنتخب
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں800 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
-
یورپ تک پھولوں کی ترسیل سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتاہے، ملک محسن عباس
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کارحجان
-
کپاس کی پیداوار 4.9 ملین بیلزتک گرنا تشویشناک ہے، میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.