پرویز مشرف کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیوایم کے شکر گزار ہیں، احمد رضا قصوری
ہفتہ 25 جنوری 2014 16:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) غداری مقدمے میں پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پراحمد رضا قصوری کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی،وسیم اختر اور نسرین جلیل سے ملاقات کی جس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مشکل وقت میں جس طرح پرویز مشرف کے مؤقف کی حمایت کی اس پر ہم ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں اور آج اس کا اظہار کرنے کےلئے ایم کیو ایم کے مرکز پر آئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کراچی آنے کے بعد سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی اور وہاں گڑ گڑا کر دعا مانگی کہ میرے ملک میں امن اور سلامتی ہو، اللہ تعالیٰ روشنیوں کے شہر اور یہاں کے لوگوں کو آباد کرے۔(جاری ہے)
احمد رضا قصوری نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی، فرقہ وارانہ فسادات اور تونائی سمیت بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے۔ پرویز مشرف نے 40 سال تک پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی۔
انہیں معلوم تھا کہ پاکستان آنے کے بعد انہیں مختلف کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے باوجود ملک کی محبت اور پاکستان کو بدامنی کی دلدل سے نکالنے کےلئے وہ وطن واپس آئے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کی رکن نسرین جیل نے آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو محبت، یگانگت اور بھائی چارے کی آج جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں رہی تھی، ہمیں محبت کے فلسفے پر چلتےہوئے تمام مسائل پر قابو پانا ہوگا۔اس سے قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچنے پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے احمد رضا قصوری کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد کا شاندار استقبال کیا اور انہیں گلدستے بھی پیش کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.