بارہ برس گزر گئے، فطری نیند نہیں سو سکی ، بھارت ہو یا پاکستان، تھانہ کلچر دراصل وڈیرہ کلچر ہے ،مختاراں مائی
اتوار 26 جنوری 2014 14:22
ملتان /رواشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق کی سرگرم کارکن مائی مختاراں مائی نے کہا ہے کہ بھارت ہو یا پاکستان، تھانہ کلچر دراصل وڈیرہ کلچر ہے ،بھارت کی ریاست بنگال میں لڑکی کے ساتھ پنچائت کے فیصلے کے تحت اجتماعی زیادتی کی خبر سن کر اپنے زخم تازہ ہو گئے ہیں۔ مجھے انصاف ملا نہ بھارتی لڑکی کو انصاف ملے گا ،مجھے انصاف کی ڈھارس دینے والے چیف جسٹس کو خود کو جب انصاف ملا تو وہ مجھے بھول گئے۔
ایک انٹرویو میں کے دور ان مختاراں مائی نے عدالتی کارروائی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس مجھے کہا کرتے تھے ،’بیٹا میں بھی انصاف کیلئے سڑکوں پر ہوں ، آپ بھی سڑکوں پر ہو۔ انشاء اللہ مجھے بھی انصاف ملے گا آپ کو بھی انصاف ملے گا۔(جاری ہے)
جب خود ان کو انصاف مل گیا تو انہیں غریب مختاراں بھول گئی۔مختاراں مائی نے رونے کے انداز میں بتایا کہ 12 سال گزر گئے جب سے ان کے ساتھ یہ وحشت ناک واقعہ پیش آیا وہ آج تک اپنی نیند نہیں سو سکی ہیں اور انہیں سونے کیلئے نیند کی گولیوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی گھر والوں سے چھپ کر گھنٹوں روتی رہتی ہیں۔انہوں نے بھارت کی متاثرہ لڑکی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حوصلہ نہ ہارنا اپنی آواز نہ دبانا اور خود کو مضبوط رکھنا۔مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.