دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرچکے ہیں ، آپریشن یا مذاکرات کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے ،شاہد خاقان عباسی
منگل 28 جنوری 2014 16:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرچکے ہیں ، طالبان کے خلاف آپریشن یا مذاکرات کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے ، ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ضروری آپریشن حکومت کی ذمہ داری ہے۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے طالبان کیخلاف آپریشن یا مذاکرات کرنے کا مینڈیت وزیراعظم میاں نواز شریف کو دیا ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ اب وزیراعظم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ آپریشن یا مذاکرات پہلے کی طرح اب بھی آپشن ہی ہیں تاہم اگر سنجیدہ مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی تو مذاکرات اب بھی حکومتی ترجیح ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ضروری آپریشن حکومت کی ذمہ داری ہے اور اب بھی جہاں جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں پر حکومت آپریشن کررہی ہے تاہم اگر طالبان کیخلاف آپریشن کیا گیا تو اس میں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.