مارچ تک بدین سے 50ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آجائے گی، مفتاح اسماعیل
منگل 28 جنوری 2014 16:25
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مارچ تک بدین سے 50ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آجائے گی، حکومت بلند عمارتوں کے لئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرے۔پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کا نظام پیچیدہ ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے،کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے ۔
وہ پیرکوسائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اورصنعتکاروں سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی زوہیرصدیقی سمیت تاجروصنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ملک میں گیس کی قلت دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
ایل این جی کی درآمد سے اس قلت میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
مالی بحران کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو پاکستان اسٹیل سے 20ارب جبکہ کے ای ایس سی سے 45ارب روپے وصول کرنے ہیں۔سائٹ میں گیس پائپ لائن کا مسئلہ حل کیا جائے گا، حکومت صنعتوں کو پانی، بجلی اور گیس کم قیمت پر فراہم کرے گی، لیکن امرا کو سبسڈی نہیں دے گی، انھوں نے کہا کہ ایک سے دو ماہ میں بدین سے پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آجائے گی، جبکہ زرغون سے پائپ لائن بچھانے کے بعد مزید پچیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوگا، انھوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کی مشاورت سے موسم گرما میں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا جائے گا۔بجلی، گیس اور پانی کو اصل قیمت پرہی فروخت کیا جائے گا۔ اس وقت پابندی ہے مگر ہم بلندو بالاعمارتوں پر مشتمل ہاؤسنگ اسکیموں کو بھی گیس فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں میری اپنی فیکٹری گیس سے محروم ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہوئی مگر مقامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی مخالفت کی جارہی ہے مگرحکومت آخر کب تک ان اداروں کا بوجھ برداشت کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ نجکاری کے لئے چیمبرز اور تجارتی انجمنیں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ایم ڈی سوئی سدرن گیس زوہیر صدیقی نے کہا کہ مارچ تک سسٹم میں زرغون گیس فیلڈ سے گیس شامل ہوجائے گی جبکہ سی این جی والوں سے بھی بات کی جارہی ہے کہ دن میں سی این جی بند اور شام چھ سے صبح سات بجے تک سی این جی اسٹیشنز کھولے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.