بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سٹیٹس پر حمایت کر دی،بگ تھری پاور ایک ووٹ کے فاصلے پر
جمعرات 30 جنوری 2014 11:46
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) آئی سی سی کے بگ تھری فارمولے نے ایک اور ووٹ حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سٹیٹس کے بدلے میں تین بڑوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی بگ تھری فارمولے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بی سی بی نے اپنا ٹیسٹ اسٹیٹس برقرار رکھے جانے کی یقین دہانی کے بعد تین بڑوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
اب پوزیشن پیپر کی مخالفت کرنیوالوں میں صرف پاکستان، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے بورڈز رہ گئے ہیں۔ بگ تھری کو اپنی تجاویز کی منظوری کے لیے درکار سات میں سے چھ ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔ ماضی میں یہی بنگلہ دیش بورڈ ٹیسٹ ٹیموں کو دو درجوں میں تقسیم کی تجویز پر سخت مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کر چکا ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ روز آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے اختتام پر صدر ایلن آئزک اور چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پوزیشن پیپر کی کئی تجاویز پر اتفاق رائے کی خبر سنائی ساتھ ہی چند ایشوز کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔
صدر آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کئی اہم معاملات زیر غور آئے جس میں بگ تھری بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس پر حتمی فیصلہ فروری میں ہونیوالے سنگاپور کے اجلاس میں ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.