سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی نظرثانی درخواست خارج کردی
جمعرات 30 جنوری 2014 12:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے31 جولائی 2009 کے فیصلے کے خلاف سابق صدر پرویز کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست زائدالمدت ہے،پرویز مشرف نے درخواست مقررہ مدت میں دائر نہیں کی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 14 رکنی لارجر بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔سابق صدر کے وکیل شریف الدین پیر زادہ نے 31 جولائی کا فیصلہ دینے والے ججز پر جانبداری کے الزام سے اپنے دلائل کاآغاز کیا، انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف اور افتخار چودھری کے تنازعہ کا ثبوت آرمی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات بھی ہے، سابق چیف جسٹس کو آرمی ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
انہوں نے عدالت میں اخبارات کے تراشے بھی پیش کیے۔ اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ اخبارکی خبروں کو بیچ میں نہ لائیں، اس ملاقات سے تو ثابت ہوتا ہے کہ آرمی چیف جانبدار تھے، 34 صفحات کی پٹیشن میں وہ پیرا دکھا دیں جس میں چیف جسٹس کے جانبدار ہونے کاالزام ہو۔
شریف الدین پیر زادہ نے دالائل میں کہا کہ قائد اعظم نے بھی وفاقی آئینی عدالت بنانے کی تجویز دی تھی اور میثاق جمہوریت میں بھی ایک وفاقی آئینی عدالت کی بات کی گئی ہے۔ اس پر جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیاکہ کیا آپ ملک میں ایک الگ آئینی عدالت کی تجویز دے رہے ہیں، تو شریف الدین پیرزادہ نے ہاں میں جواب دیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے پوچھا کہ اس تجویز کا نظر ثانی کیس سے کیا تعلق ہے۔ شریف الدین پیر زادہ نے کہا کہ ان کا نظر ثانی کیس سے کوئی تعلق نہیں، شریف الدین پیر زادہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ تاریخ میں آئین سے ہٹ کر کئی دفعہ کام کیے گئے، عدلیہ نے اجازت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.