مسئلہ کشمیر کا حل خود بھارت کے مفاد میں ہے،بھارتی سیکریٹری خارجہ
جمعہ 31 جنوری 2014 14:35
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہاہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل خود بھارت کے مفاد میں ہے، کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی میڈیا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی سیکریریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تیسرے ملک کی مداخلت کے بغیرمسئلے خود حل کرنا ہوں گے۔ سجاتا سنگھ نے کہا کہ مسائل کے حل کا مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متحد، پْرامن اور خوش حال دیکھنا چاہتے ہیں۔ سجاتا سنگھ کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے سائے میں مذاکرات کا عمل کیسے جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں انتخابات کے بعد کوئی پارٹی آئے ،پاکستان سے دوستی ،امن کی پالیسی جاری رہے گی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان سے کشمیر میں اب بھی دہشت گردی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث نہیں ہے۔سجاتا سنگھ کا کہنا تھا کہ تجارتی تعلقات کے اضافے کے ذریعے پاکستان کے معاشی ایجنڈے کو متاثر نہیں کرسکتے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.