آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کیلئے اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھجوادیا ،تحفہ وزیر اعظم نواز شریف کے ذریعے بھجوایا گیا ہے ، شہباز چھوٹے بھائی ہیں کوئی اختلاف نہیں‘ سابق صدر
جمعہ 31 جنوری 2014 22:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) سابق صدر مملکت وپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے لئے اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھجوایا ہے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تھرپارکر میں تھر کوئلہ بلاک II کوئلہ مائننگ اینڈ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر آصف علی زرداری کی طرف سے نواز شریف کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا گیا جبکہ آصف علی زرداری نے نواز شریف کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے لئے بھی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھجوایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف چھوٹے بھائی ہیں ان سے کوئی اختلاف نہیں ۔ ملک کی ترقی کے لئے سیاسی قیاد ت کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.