کراچی ،شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
پیر 3 فروری 2014 21:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈ اورنگی ٹاوٴن 16نمبر گلشن بہار میں موٹر سائیکل سواروں نے28سالہ محمد کامران ولد محمد صدیق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق مقتول سنی تحریک نیو کراچی کا سیکٹر ممبر تھا اور نیو کراچی سے اتحاد ٹاوٴن میں ملازمت پر فیکٹری جارہا تھا ۔
مقتول نیو کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔واقعہ کے بعد نیو کراچی میں مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا اور ہوائی فائرنگ کی ،جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور اسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔(جاری ہے)
سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 30سالہ محمد رمضان ولد محمد صادق کو ہلاک کردیا ۔
پولیس کے مطابق مقتول رمضان سبزی منڈی کا لوڈر تھا جو سامان لوڈ کرکے دکانوں پر پہنچاتا تھا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ مقتول قریب ہی گوٹھ کا رہائشی تھا ۔قائد آباد کے علاقے مدینہ کالونی کوہاٹ محلہ میں رکشہ میں سوار خاتون کو مسلح افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا ۔مقتولہ کی شناخت 25سالہ شامیان زوجہ غلام حیدر کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔مقتولہ علی گوٹھ لانڈھی کا رہائشی بتائی جاتی ہے اور بہن کے ساتھ رکشے میں جارہی تھی ۔مبینہ ٹاوٴن تھانے کی حدود گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 28سالہ عبدالرحمن ،25سالہ ہمایوں ولد عدیل اور سرجانی ٹاوٴن میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے ،جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.