ایئرلیگ کے وفد کی وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی سے ملاقات،پی آئی اے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال ،محمد نواز شریف پی آئی اے کو بحال کرنا چاہتے ہیں ،نجکاری کی تمام خبریں محض افواہیں ہیں اور مخالفین کا پروپیگنڈا ہیں،شجاعت عظیم
پیر 3 فروری 2014 21:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) ایئرلیگ کے وفد کی وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی ایویشن شجاعت عظیم سے پی آئی اے ہیڈ آفس میں ملاقات کی اورپی آئی اے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا دفد کی قیادت ا یئرلیگ کے سینئیر نائب صدر ندیم قیصرنے کی جب کے دیگر ممبران میں آرگنائزنگ سیکریٹری ارشد محمود ، ایڈوائزر صدر ائرلیگ ریحان بٹ، ویلفئیر سیکریٹری ندیم قریشی ، سیکریٹری انفارمیشن محمد لطیف قادری کوآرڈینیشن سیکریٹری وقاص نذیر، نائب صدر ایڈمن آصف نوید حسین ،نائب صدر انجیئرنگ مبشر حسین، نائب صدر فلائٹ سروسز فرخ بیگ شامل تھے۔
ائرلیگ کے مرکزی سیئنیر نائب صدر جناب ندیم قیصر نے جناب شجاعت عظیم کو ائیر لیگ کے مرکزی صدر شمیم اکمل کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔(جاری ہے)
وفد نے نجکاری کے حوالے سے اڑنے والی افواہوں پر پی آئی ای ملازمین کے تحفظات سے شجاعت عظیم کو آگاہ کیا۔ ائیر لیگ نجکاری کوکسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ نجکاری مسائل کا حل نہیں ائرلیگ اور ملازمین کوایک موقع دیا جائے ۔
ہم چند ماہ میں PIA کو ٹرن آؤٹ کر دیں گے۔ ائیرلیگ کے پاس ایسی ٹیم موجود ہے اورا یسی قابلِ عمل تجاویز موجودہیں جن سے پی آئی اے بناء نجکاری کے منافع بخش ائیرلائن بن جائے گی۔ پی آئی اے ہیڈ آفس میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی جا رہی ہے جسے ایم ڈی پی آئی اے کی پشت پنہائی حاصل ہے۔اس ایم ڈی کے ہوتے ہوئے پی آئی اے کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ میرٹ کی بنیاد پر انتظامیہ کا تقرر کیا جائے اور کرپٹ انتظامیہ کو فی الفور فارغ کیا جائے۔ کرپشن کے خاتمے کی لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ ائرلیگ گذشتہ 16سال سے پی آئی اے میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اس پاداش میں ہمارے مرکزی قائدین کو اپنی نوکریوں کے نذرانے بھی پیش کرنے پڑے۔ہمارے کارکنوں کو میاں محمد نواز شریف کا علم بلند کرنے کی پاداش میں ہر طرح کے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گا اور ہی سلسلہ تا حال جکاری ہے۔شجاعت عظیم نے نے ائرلیگ کے وفد کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پی آئی اے کو بحال کرنا چاہتے ہیں اور نجکاری کی تمام خبریں محض افواہیں ہیں اور مخالفین کا پروپیگنڈا ہیں۔ دسمبر تک پی آئی اے کے جہازوں کی تعداد 47ہو جائے گی اور انشاء اللہ 2015تک جہازوں کی تعداد 53 ہو جائے گی۔ کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ اور تمام ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔ میاں محمد نواز شریف کو پی آئی اے سے خصوصی محبت ہے اور وہ پی آئی کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کرنا چاہتے ہیں ۔ جلد ہی میرٹ اور ا ہلیت کی بنیادپر اعلی انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام کیسز کی انکوایری FIA اور NAIBسے کروائی جائے گی۔ PIA کو نجکاری کئے بنا منافع بخش بنای جائے گا، تما م زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔اور بہت جلد تمام ملازمین خوشخبری سنیں گے، شجاعت عظیم نے ائیر لیگ کے وفد کے جذبے کو سراہتے ہوئے ائرلیگ سے PIAکی بہتری کے لئے تجاویز مانگ لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.