واقعہ میں دس ملزمان ملوث ہیں نو گرفتار ہیں، ایک ملزم گرفتار ہوا جو اب ضمانت پر رہا ہے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ،
آئی جی سے رپورٹ طلب کی تھی، ڈی پی او سے نہیں۔ کیا پنجاب میں آئی جی کوڈی پی او کہتے ہیں ، جسٹس شیخ عصمت سعید
منگل 4 فروری 2014 14:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے مظفرگڑھ خاتون اجتماعی زیادتی کیس میں آئی جی پنجاب کو واقعہ کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ منگل کو مظفرگڑھ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔
(جاری ہے)
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ میں دس ملزمان ملوث ہیں نو گرفتار ہیں، ایک ملزم گرفتار ہوا جو اب ضمانت پر رہا ہے، پولیس کی جانب سے ڈی پی او نے واقعے سے متعلق رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا،جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ آئی جی سے رپورٹ طلب کی تھی، ڈی پی او سے نہیں۔
کیا پنجاب میں آئی جی کوڈی پی او کہتے ہیں؟جسٹس عظمت سعید نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدر آمد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کیوں پیش نہیں ہوئے ؟عدالت نے حکم جاری کیا کہ آئی جی پنجاب واقعہ سے متعلق دوبارہ رپورٹ جمع کرائیں،سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.