حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس آج متوقع
جمعرات 6 فروری 2014 12:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس آج متوقع ہے ۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل خاصا طویل ہو سکتا ہے ، مایوس نہیں،کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکلے گا۔ حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں رابطے کے بعد دونوں کمیٹیوں کے درمیان پہلا اجلاس آج متوقع ہے۔حکومتی کمیٹی کے ارکان ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سے بھی ملاقات کریں گے اور مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔حکومتی کمیٹی کے کوارڈینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیاں ایک دوسرے کو اپنے خدشات سے بھی آگاہ کریں گی جبکہ رستم شاہ مہمند کا کہنا تھا مذاکراتی عمل خاصا طویل بھی ہو سکتا ہے۔
(جاری ہے)
جماعت اسلامی نے مذاکراتی عمل کا حصہ رہنے کا اعلان کیا ہے۔
منور حسن کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے تابع رہنا چاہئے۔پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔ملک کا امن تباہ کرنے والے غیبی ہاتھ ڈھونڈنے کی کوشش بھی کریں گے۔دوسری جانب طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ان کی کمیٹی بااختیار ہے،جنگ کا راستہ تباہی کا راستہ ہوگا۔طالبان پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.