فاٹا کے علاقے میں آٹے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہر ممکن معاونت کی جائیگی‘ بلال یاسین ،پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردارادا کرتے ہوئے تمام صوبوں کے عوامی مفادات کا خیال رکھا ہے ‘ وزیر خوراک پنجاب
جمعرات 6 فروری 2014 19:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ فاٹا کے علاقے میں آٹے کی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہر ممکن معاونت کی جائے گی،پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردارادا کرتے ہوئے تمام صوبوں کے عوامی مفادات کا خیال رکھا ہے اور کسی مصلحت کو خاطر میں نہ لاکرملک کے کسی بھی علاقے میں بسنے والے عوام کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے بروقت مناسب اقدامات اٹھائے ہیں اور اسے جذبے کے تحت فاٹا کے عوام کوبھی ان کی ضروریات کے مطا بق پنجاب کی طرف سے تر جیحی بنیادوں پرآٹا فراہم کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب سہیل عامر،سیکریٹری خور اک پنجاب اسلم کمبوہ ،فاٹا سکریٹریٹ کے ایڈ یشنل سیکریٹری ارباب عارف کے علاوہ فاٹا کے اراکین اسمبلی جی جی جمال، حاجی بسم اللہ خان، الحاج شاہ جی گل ، ساجد حسین طوری اور ناصر خان آفریدی نے شرکت کی۔(جاری ہے)
بلا ل یاسین نے فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی کے عوامی خدمت کے جذ بے کو سراہتے ہوئے فاٹا کے عوام کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے جس کے تحت انہیں آٹے کے حصول کے سلسلے میں درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے صوبہ پنجاب اپنا کر دار ادا کرے گا۔
بلا ل یاسین نے کہاکہ فاٹا کی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے ساتھ آٹے کی فراہمی کا طریقہ اور حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے ۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہاکہ آٹا بنیادی انسانی ضرورت ہے اور پنجاب میں بھی وز یر اعلی کی ہدایات پر سہولت بازاروں اور دیگر مقامات پر آٹے کے خصوصی سیل پوائنٹ قائم کرکے شہریوں کو ایکس مل ریٹ پر آٹے کی فراہمی جاری ہے ۔ اس موقع پر فاٹا کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب اور حکو مت پنجاب کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دور د راز کا دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے قبائلی عوام کو آٹے کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران انہیں عوامی تکالیف سے آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فاٹا کے عوام کے لئے خصوصی سہولت کا عملی قدم اٹھا کر قبائلیوں کے دل جیت لئے ہیں اور اس پر وہ وزیر اعلی پنجا ب کے شکر گزا ر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.