ضلعی افسران صحت کی ٹرانسفر ، پوسٹنگ سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی
جمعہ 7 فروری 2014 16:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے نئی پالیسی کی منظوری دی دی ہے اور اب محکمہ صحت کے ضلعی افسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی تقرری و تبادلے سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے کمیٹی روم میں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب بابرحیات تارڑ ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز، عالمی ادارہ صحت ، یونیسف اور ملنڈاگیٹس کے نمائندوں کے علاوہ ای پی آئی، سی ڈی سی، ایم این سی ایچ، پنجاب ایڈز کنٹرول، ڈینگی کنٹرول، ٹی بی ڈاٹس اور دیگر ہیلتھ پروگراموں کے افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں تمام ہیلتھ پروگراموں کی ضلع کی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان میں پائی جانے والی خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں دور کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران کو کوالٹی آف سروسز پر توجہ دینا ہوگی تاکہ ضلعی سطح پر ہیلتھ پروگراموں کے طے شدہ اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے آنے والے میڈیکل آفیسرز میں سے جن ڈاکٹرز نے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔ ان کے تقررنامے حکومت نے منسوخ کر کے پبلک سروس کمیشن کو وٹینگ لسٹ میں ڈاکٹرز کی فہرست طلب کر لی ہے۔ سیکرٹری صحت نے واضح کیا کہ نئے آنے والے ایم اوز ، ڈبلیو ایم او ز کو 3سال پیری فری میں خدمات سرانجام دینا لازم ہے اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ بابر حیات تارڑ نے کہا کہ پی بی ٹرینی ڈاکٹرز کو تنخواہ کے لیے کسی ہسپتال یا صحت مرکز میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت میں نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 28سونرسوں کی بھرتی کی جارہی ہے اور تمام کیڈرز کے ڈاکٹرز کی ہزاروں کی تعداد میں ترقیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے پولیو کے خاتمہ کے لیے پنجاب آنے والے راستوں پر دیگر صوبوں سے آنے والے مسافر بچوں کو قطرے پلانے کے لیے چیک پوسٹوں کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وہ خوداور سیکرٹری صحت تمام ڈویژنل دفاتر کے دورہ کریں گے اور وہاں قیام کے دوران فیلڈ میں بھی جاسکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.