راولپنڈی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 10 افغان باشندوں سمیت 45 مشتبہ افراد گرفتار
اتوار 9 فروری 2014 12:21
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی پولیس نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع شکریال اور ڈھوک کالا خان میں سرچ آپریشن کے دوران 45 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار کئے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 افغان شہری بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جی ایچ کیو کے قریب خود کش حملے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.