صوابدیدی فنڈز کیس، حکومت نے راجہ پرویز اشرف کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
اتوار 9 فروری 2014 12:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) وزیراعظم کواضافی اورضمنی گرانٹ کے معاملے پرصوابدیدی اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکردی ہے۔سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی جانب سے اپنی مدت عہدہ کے آخری دس دنوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کرنے کے معاملے پر سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ازخودنوٹس لیا تھا اور 5 دسمبر 2013کو فیصلہ سنایاتھا۔
سیکریٹری خزانہ کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ وزیراعظم کو اضافی فنڈزکے اجراء کی اجازت دی جائے۔ درخواست میںکہاگیاکہ مالیاتی مینجمنٹ کا جو نظام قیام پاکستان کے بعد سے کام کررہاہے اس کی بنیاد پر حکومت کوامورسرانجام دینیکی اجازت دی جائے، درخواست میں کہا گیاکہ یہ مفید نظام آئین کے عین مطابق ہے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاورنے یہ پٹیشن تیارکی تھی جورواں ہفتے دائر کی گئی،معلوم ہوا ہے کہ نظرثانی درخواست کی جلدسماعت کیلیے حکومت پیرکومتفرق درخواست بھی دائرکرے گی۔
حکومت نے نظرثانی درخواست میںاس فیصلے پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے پرعملدرآمدکرنے کی صورت میں حکومتی نظم ونسق کو سنگین مسائل درپیش ہوں گے۔ نظرثانی درخواست میں یہ سوال بھی اٹھایاگیا ہے کہ وزیراعظم کو وفاقی consolidated فنڈز سے ضمنی گرانٹس جاری کرنے سے روک کر عدالت نے آئین کے آرٹیکل 84 اور 90کی غلط تشریح تونہیںکی؟ فیصلے کے پیراگراف نمبر 32 پر اعتراضات کرتے ہوئے کہا گیاکہ وفاقی حکومت وزیراعظم کے توسط سے کام کرتی ہے،آئین کے تحت وزیراعظم کی جانب سے سرانجام دیے گئے امور وفاقی حکومت کے اقدامات ہی تصورہوتے ہیں ۔فیصلے کے پیراگراف نمبر39 جس میںکہا گیاکہ ضمنی گرانٹ لینے کیلیے قومی اسمبلی سے پیشگی منظوری ضروری ہے پراعتراض میںکہاگیاکہ آئین کے آرٹیکل 84 میںایسی کوئی پابندی نہیں ۔نظرثانی درخواست میں فیصلے کے پیراگراف نمبر52(4) پراعتراض میںکیاگیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.