واپڈا نے وزیراعلی پرویز خٹک کے آبائی علاقے سمیت سات دیہات کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دئیے
اتوار 9 فروری 2014 20:17
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) نوشہرہ میں واپڈا نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک کے آبائی علاقے سمیت سات دیہات کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دیے۔
(جاری ہے)
نوشہرہ میں کینٹ سب ڈویژن نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک کے آبائی حلقے میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی ، کارروائی میں واپڈا اہلکاروں کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔
سنائی ، گل ڈھیری ، ڈوڑان ، ماصم خیل ، ہستاؤ ،منی خیل پایان اور منی خیل بالا کی بجلی کاٹی گئی ، واپڈا انتظامیہ کے مطابق متعلقہ دیہات نے گزشتہ تین ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا اور بجلی چوری کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس پر کارروائی کی گئی ، اس سے پہلے صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان کے حلقے کی بجلی کاٹی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.