کاشتکار کپاس کی فصل کی کاشت یکم مارچ کے بعدشروع کریں ،محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت
بدھ 12 فروری 2014 17:00
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو فروری میں کپاس کی کاشت کی ممانعت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار کپاس کی فصل کی کاشت یکم مارچ کے بعدشروع کریں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق بہترین پیداوار کے حصول کے لیے کپاس کی فصل کی کاشت کا وقت نہایت اہم ہے ۔
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ اکثر کاشتکار بی ٹی کپاس کی اگیتی کاشت فروری کے مہینہ سے شروع کر دیتے ہیں جبکہ فروری کے مہینہ میں کاشت کی گئی کپاس کی فصل کوکم درجہ حرارت کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ کم درجہ حرارت پر بیج کے اگنے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور پھپھوندی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے جس سے اگاؤ شدید متاثر ہوتا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ15ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر کپاس کے پودوں میں خوراک بنانے کا عمل نہایت سست ہو جاتا ہے اور بڑھنے والے ننھے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں لہٰذا کپاس کے کاشتکا ر بی ٹی اقسام کی کاشت فروری کے بجائے یکم مارچ سے شروع کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.