آئی جی پولیس نائجیریا اور نائجیرین ہائی کمیشن کی 6سینئر نائجیرین پولیس افسران کے ہمراہ آئی جی پنجاب خان بیگ سے ملاقات ، نائجیریا پنجاب پولیس کے کاؤ نٹر ٹیر رزم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے اہلکاروں کے تربیتی کورسزکے خواہاں ہیں‘ نائجیرین پولیس چیف
بدھ 12 فروری 2014 20:39
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) انسپکٹر جنرل پولیس نائجیریا اور نائجیرین ہائی کمیشن نے نائجیرین پولیس کے6سینئر افسران کے ہمراہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔وفد میں نائجیریا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، اورنائجیرین ہائی کمیشن ، کے علاوہ ڈ ی آئی جی ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ، ایس پی ، اے ایس پی اور ظفر محمود، صدر پاکستان افریقہ بزنس ایسوسی ایشن شامل تھے۔
جبکہ ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سرمد سعید خان، ڈی آئی جی اسٹیبشلمنٹ، امجد جاوید سلیمی، ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفےئر، فیصل شاہکار، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، محمد طاہر، ڈی آئی جی ٹریننگ، طارق مسعود یٰسین اور پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، محمد علی نیکو کارہ نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
آئی جی پنجاب خان بیگ نے نائجیرین آئی جی کو بتایا کہ حکومت پنجاب سی ٹی ڈی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اس کی تشکیل نوء کر رہی ہے اور اسے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ اہلکاروں کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائجیرین پولیس چیف نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ نائجیریا دہشت گردی کے حوالے سے پنجاب پولیس کے کاؤ نٹر ٹیر رزم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے اہلکاروں کے تربیتی کورسزکے خواہاں ہیں۔جس پر آئی جی پنجاب نے آئی جی نائجیریا کو یقین دلایا کہ اس مقصد کے لئے دونوں ملکوں کی طرف سے قائم کیے گئے ورکنگ گروپس آپس میں Modulesطے کریں گے اور ان گروپس کی سفارشا ت کی روشنی میں اس پر عملدر آمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔نائجیرین انسپکٹر جنرل پولیس نے آئی جی پنجاب کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کر تے ہیں کہ پنجاب پولیس اور نائجیرین پولیس ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکیں گے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.