لاہور اور کراچی کے اردو بازاروں کو دنیا کے بدنام بازاروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ،بھارت کے 6بازار شامل ‘ رپورٹ،سب سے زیادہ بڑے بازار چین میں ہیں ،بھارت ، انڈونیشیاء ، تھائی لینڈ، یوکرین، میکسیکو، کولمبیا، ایکواڈور اور پیراگوئے بھی شامل ہیں‘ امریکی رپورٹ
جمعرات 13 فروری 2014 20:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) لاہور اور کراچی کے اردو بازاروں کو دنیا کے بدنام بازاروں کی فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ اس فہرست میں بھارت کے 6 بازار شامل ہیں۔میڈیا رپورتس کے مطابق امریکی تجارت کے نمائندہ دفتر کی جانب سے جاری ہونے والی بدنام بازاروں کی فہرست دنیا بھر کے ان بازاروں کا احاطہ کرتی ہے جہاں ہونے والی خریدوفروخت جملہ حقوق کی خلاف ورزی کی وجہ سے امریکی کاروبار اور ان کے شہریوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان بازاروں میں جعلی کمپیوٹر سافٹ ویئر، فلموں اور موسیقی کی سی ڈیز اور دفاتر میں استعمال ہونے والے آلات کی فروخت کھلے عام ہوتی ہے۔ اس فہرست میں عام بازاروں کے علاوہ آن لائن خریدوفروخت کیلئے بنائی جانے والی ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
امریکی رپورٹ کے مطابق جعلی سامان کے سب سے زیادہ بڑے بازار چین میں ہیں جبکہ بھارت ، انڈونیشیاء ، تھائی لینڈ، یوکرین، میکسیکو، کولمبیا، ایکواڈور اور پیراگوئے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بھارت میں نئی دہلی، ممبئی اور حیدرآباد کے 2، 2 بازار نقلی اشیا ء کی فروخت کے بڑے مراکز ہیں۔ اس رپورٹ میں لاہور اور کراچی کے اردو بازاروں کو بدنام بازاروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جہاں فروخت ہونے والی کتابوں کے معاملے میں جملہ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہوتی تھی تاہم اب صورتحال بہتر ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.