طالبان نے کراچی حملے میں دفاعی ردعمل اپنایا، مولانا سمیع الحق

جمعہ 14 فروری 2014 15:16

طالبان نے کراچی حملے میں دفاعی ردعمل اپنایا، مولانا سمیع الحق

حقانیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی سے آج ملاقات ہو گی تاہم ملاقات کا مقام نہیں بتا سکتے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے خط پر بات چیت ہو گئی۔

(جاری ہے)

طالبان کی رابطہ کمیٹی کو خط کے بعض مندر جات پر اعتراض ہے اور آج کی ملاقات میں یہ مندر جات زیر بحث آئیں گے۔

حکومتی کمیٹی کو ایسی چیزیں میڈیا میں نہیں دینی چاہئیں جن پر بحث باقی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت سے رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ تمام مشکلات کو ہموار کر سکیں۔ طالبان نے کراچی واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن انہوں نے اسے دفاعی رد عمل قرار دیا۔ مولانا کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے ایسے اقدامات بند ہونے چاہئیں۔