اپوزیشن جماعتوں کا سینٹ میں عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ
جمعہ 14 فروری 2014 17:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء ) اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اراکین سینٹ کے غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین میاں رضا ربانی ، زاہد خان ، افراسیاب خٹک اور غلام احمد بلور شریک ہوئے ۔
(جاری ہے)
غیر رسمی اجلاس میں گذشتہ روز ایک نجی چینل کو انٹرویو میں عمران خان کی طرف سے اراکین پر بھاری رقوم کے بدلے سینٹ میں نشست حاصل کرنے کے الزام پر تشویش اور اراکین و سینٹ کا استحقاق مجروح کرنے کا باعث قراردیا گیا۔
غیر رسمی اجلاس میں عمران خان کے انٹرویو کی ویڈیو حاصل کرکے پیر کو سینٹ اجلاس میں عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا ہے اگر عمران خان سینٹ استحقاق کمیٹی میں پیش ہونے سے گریز کریں تو سینٹ استحقاق کمیٹی کو وارنٹ گرفتاری کے اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.