دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے حکومت اور افواج کا موقف یکساں ہے: اسحاق ڈار
جمعہ 14 فروری 2014 19:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے حکومت اور مسلح افواج کا موقف یکساں ہے۔ امریکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے بقایاجات کی ادائیگی کا عمل تیز کرے۔ امریکہ ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے دفاع کے وفد نے راڈنی پی فریلینگسن کی سربراہی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاء کے پیش نظر خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال میں پاکستان کو مالی تعاون کی ضرورت ہے۔ امریکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کا عمل تیز کرے۔ وزیر خزانہ نے امریکی وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہونے والی جانی و مالی نقصان کے بارے میں آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق ترجیحی حکمت عملی کی تیاری میں سیاسی حکومت اور مسلح افواج کا موقف یکساں ہے۔
امریکی وفد نے یقین دلایا کہ اتحادی سپورٹ فنڈز کی مد میں واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز اور آسان بنانے کے لئے پاکستان کی مدد کی جائے گی۔ امریکی کمیٹی برائے دفاع کے نمائندوں نے تجویز دی کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہونے کے لئے معیشت، توانائی اور سیکیورٹی جیسے مسائل پر ترجیحٰ بنیادوں پر توجہ دے۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.