1410 میگاواٹ تربیلا کے چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کے الیکٹرومکنیکل ورکس کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا،مذکورہ کنٹریکٹ کی مالیت312 ملین ڈالر ہے ، منصوبے کے سول ورکس پر پہلے ہی کام جاری ہے ، منصوبہ ساڑھے تین سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا،تعمیر کیلئے عالمی بنک 840 ملین ڈالر مہیا کر رہا ہے ،منصوبہ ہر سال 3 ارب 84 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کرے گا، سالانہ 30 ارب 70 کروڑ روپے کے مساوی فوائد حاصل ہونگے
جمعہ 14 فروری 2014 20:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) واپڈا نے عالمی بنک کی منظوری کے بعد 1410میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کے الیکٹرومکنیکل ورکس کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ہے ۔یہ کنٹریکٹ دو بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں وائتھ ہائیڈرو آف جرمنی اور وائتھ ہائیڈرو شنگھائی آف چائنا پر مشتمل کنسورشیم کو دیا گیا ہے۔
کنٹریکٹ کی مالیت312ملین ڈالرہے۔معاہدے پر جمعہ کے روز واپڈا ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کئے گئے۔ تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے واپڈا جبکہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے کنسورشیم کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ ، اتھارٹی کے ارکان اور واپڈا کے دیگر سینئر آفیسرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.