ایم کیو ایم نے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کارکنوں کی فہرست سینیٹ کمیٹی میں پیش کردی
پیر 17 فروری 2014 16:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اپنے لاپتا اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کردی۔
(جاری ہے)
پارلینٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر نسرین جلیل نے ایم کیو ایم کے لاپتا اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کی، جس کے مطابق یکم جنوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے 17 کارکن نامعلوم اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد لاپتہ ہیں جبکہ 11 کو ماورائےعدالت قتل کیاگیا۔
نانگا پربت بیس کیمپ حملے پر بریفنگ کے دوران آئی جی گلگت بلتستان سلیم بھٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ بیس کمیپ میں سیاحوں کے قتل میں ملوث 4 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جن میں ان کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا گرفتار کئے افراد کا تعلق طالبان سے ہے۔سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے بلوچستان سے پیدل آنے والےلاپتا افراد کےلواحقین کو استقبالیہ دینے کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا اس کے علاوہ خضدار میں اجتماعی قبر کے واقعے کی تحقیقات کے لئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی قیادت میں 3 رکنی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.