صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قبائلی عوام کے مسائل کا خاتمہ ہے،سراج الحق
جمعرات 20 فروری 2014 20:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قبائلی عوام کے مسائل کا خاتمہ ہے اور اس سلسلے میں وہاں کے لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں جنوبی وزیرستان سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
سینئر وزیر نے کہا کہ امن و امان کا قیام وطن عزیز کی اہم ضرورت ہے انہوں نے دیر پا امن کے قیام کے لئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کردار مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے فاٹا کی بڑی اقوام کے نمائندوں کو مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔(جاری ہے)
جنوبی وزیرستان سے آئے ہوئے وفد میں بریگیڈیئر قیوم شیر، نیازعلی، امیر احمد،مولانا واحد خان، ملک ظفر،سمیع اللہ جان اور صحافی خلیل بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وفد میں شامل شرکاء نے سینئر صوبائی وزیر کو علاقے کی انتظامیہ کے عدم تعاون سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا اور علاقے میں گیس،بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کے فقدان کی طرف بھی توجہ دلائی جس پر سینئر صوبائی وزیر نے ان کے تمام جائز مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.