مذاکراتی عمل ختم نہیں تعطل کا شکار ہوا ہے ، مذاکرات شروع کرنے کیلئے کافی وقت درکار ہوگا ،رحیم اللہ یوسف زئی
جمعہ 21 فروری 2014 14:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل ختم نہیں تعطل کا شکار ہوا ہے ، مذاکرات شروع کرنے کیلئے کافی وقت درکار ہوگا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے مذاکراتی عمل معطل ہوا ہے تاہم بالکل ختم نہیں ہوا ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں فوجی آپریشن ہو کیونکہ ہم مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔
رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاکہ حکومت نے اس لئے مذاکراتی عمل کو معطل کرنے کا کہاکیوں کہ مذاکرات اور دہشتگردی کے واقعات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہماری پوزیشن ابتدا ہی سے یہ تھی کہ پہلے ملک میں امن قائم کیاجائے اس کے بعد مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا۔ گزشتہ حکومت نے بھی پہلے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے تھا۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ ماضی میں کئے گئے تمام مذاکرات خفیہ طور پر کئے گئے تھے اور ان کا اعلان معاہدے ہونے کے بعد کیاگیاتھا تاہم ا س بار تمام تر مذاکرات میڈیا کے سامنے ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل کے دوران یہ مذاکراتی کمیٹیاں اس لئے بنائی گئی تھیں کیونکہ براہ راست حکومت اور طالبان کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات بہت مشکل سے شروع ہوئے تھے اب اس میں تعطل پیدا ہوگیا ہے لیکن اب اس مذاکراتی عل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے کافی وقت درکار ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.