پیپلز پارٹی نے شام کے مسئلہ پر حکومتی پالیسی بارے وضاحت طلب کر لی ، سینیٹر فرحت اللہ بابر
جمعہ 21 فروری 2014 23:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی شام کے مسئلہ پر حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز سے وضاحت کیلئے سینٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔سینٹ کا اجلاس پیر24فروری کو شروع ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و سلامتی امور سرتاج عزیز سینٹ ایوان کو شام کے معاملہ پر اعتماد میں لیں حکومت کا شام کے حوالے سے موقف ابھی تک غیر واضح ہے اور یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ اعلی سعودی شخصیت کے دورہ اسلام آباد کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں شام کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے وہاں تمام اتنظامی اختیار کی حامل حکومت پر اتفاق کا مطلب پاکستان کے مشرق وسطی کے ممالک اور خصوصا ایران سے تعلقات پر اثرات کا حامل ہے۔(جاری ہے)
جس سے اب تک جو پاکستان کے ایران اور سعودی عرب سے تعلقات کا توازن موجود تھا اس توازن کو خراب کر دیگا۔
فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی کسی مفاد کے بغیر پاکستان غیر یقینی حالات کا شکار کرنے کا باعث بنے گی جس سے ہمیں بچنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر داخلہ کی اپنے مغوی گارڈز کی بازیابی کے لئے پاکستان کے اند ر ایرانی فورسز داخل کرنے کا عندیہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کی شام کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی سے ناخوش ہے ۔ دوراز ممالک کے اندرونی بحران میں مداخلت کی پالیسی پاکستان کے مفا د میں نہیں کیونکہ پاکستان خود بھی ایسے اندرونی بحرانوں سے دوچار ہے ۔ انہو ں نے توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت کو شام کے حوالے سے پالیسی پر وضاحت کرنے کیلئے کا مطالبہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.