ایم کیوایم کا(کل) کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان،لوگ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی ریلی میں شریک ہوکر یہ ثابت کریں کہ پاکستان کے لوگ امن سے محبت کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ہفتہ 22 فروری 2014 21:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )نے دہشت گردی کے خلاف اور مسلح افواج ، رینجرز، ایف سی اور پولیس سے اظہار یکجہتی کے لئے کل(اتوار)ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کی یہ یکجہتی ریلی دراصل قومی یکجہتی ریلی ہے جس میں صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، اندرون سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام بھی شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریلی انتہائی مختصر نوٹس پر منعقد کی جارہی ہے لہذا ایم کیوایم کے لئے دیگر صوبوں سے عوام کو کراچی لانے کے انتظامات کرنا ممکن نہیں لیکن جو لوگ اس ریلی میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت بذریعہ ہوائی جہاز، ریل یا دیگرذرائع کے ذریعہ کراچی پہنچ کر اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے کہا کہ عوام اس ریلی میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر دنیا کو یہ بتادیں کہ پاکستانی عوام، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں بھرپور طریقہ سے اپنی مسلح افواج ، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں 7 ہزار فوجی جوان بھی شامل ہیں اورایم کیوایم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی دینے والوں کو سلام پیش کرنے کے لئے اتوارکو 3 بجے بڑی تعداد میں لوگ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی ریلی میں شریک ہوکر یہ ثابت کریں کہ پاکستان کے لوگ امن سے محبت کرتے ہیں اور یہ پیغام دیا جائے گا کہ یہاں لوگ دہشت گردی، انتہا پسندی، مذہبی جنونیت کے خلاف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.