خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی سے 20 دہشت گرد ہلاک، بم بنانے والی فیکٹری تباہ
اتوار 23 فروری 2014 12:28
خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں کےنتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک جبکہ بم بنانے والی فیکٹری سمیت بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی تباہ کردیا گیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے اتوار کی علی الصبح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں توت درہ، دوہ توی اورغیبی نیکہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔
ان حملوں کے نتیجے میں بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری اور بھاری مقدار میں بارودی مواد تباہ کر ڈالا جبکہ کارروائی سے 20 دہشت گرد بھی مارے گئے۔واضح رہے کہ 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے قتل اور میجر جہازیب کی شہادت کے بعد فورسز کی جانب سے وزیرستان، ہنگو اور خیبرایجنسی میں شرپسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں شرپسند ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بری تعداد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.