ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میچ فکسنگ الزامات ،تین رکنی کمیٹی کل شعیب ملک سمیت مزید 4کرکٹرز کے بیانات قلمبند کریگی
اتوار 23 فروری 2014 13:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر قائم پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی کل ( پیر)شعیب ملک سمیت مزید 4کرکٹرز کے بیانات قلمبند کرے گی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسکی رپورٹ بورڈ کو پیش کریگی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی، سرفراز نواز اور دیگر نے حال ہی میں ہونیوالے قومی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کا میچ فکسڈ ہونے کا الزام لگایا تھا۔
پی سی بی کی طرف سے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے علی نقوی ،کرنل (ر) وسیم اورشفیق پاپاپر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے عمران نذیر ،بلاول بھٹی کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں جبکہ کل بروز پیر کو شعیب ملک سمیت دیگر چار کرکٹرز کے بیانات قلمبند کئے جائینگے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے پورے میچ کی ویڈیو کا بھی بغور جائزہ لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے پر کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ بورڈ حکام کو پیش کر دیگیمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.